20 اگست، 2011، 8:25 PM

کشمیر

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ایک فوجی افسر اور بارہ علیحدگي پسند ہلاک

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ایک فوجی افسر اور بارہ علیحدگي پسند ہلاک

مہر نیوز- 20اگست 2011ء: ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں تعینات ہندوستانی فوج کی پندرہویں کور نے کہا ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ایک فوجی افسر اور بارہ علیحدگي پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں تعینات ہندوستانی فوج کی پندرہویں کور نے کہا ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ایک فوجی افسر اور بارہ علیحدگي پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔فوجی ترجمانکے مطابق گریز سیکٹر میں کنٹرول لائن سے مسلح شدت پسندوں کے گروپ نے ہردوستانی علاقہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو فوج نے ان کے خلاف کارروائی کی۔ ’شدت پسندوں کے ابتدائی حملے میں ہمارا ایک افسر لیفٹنٹ نودیپ بھی مارا گیا۔ابھی مارے گئے شدت پسندوں کی شناخت نہیں کی گئی ۔ فوجی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سنیچر کی صبح ایک بجے کشن گنگا دریاں میں دو کشتیوں میں سوار بارہ مسلح شدت پسند ہندوستانی علاقہ میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ ان کا سامنا بھارتی فوج کے ساتھ ہوا۔ ترجمان کے مطابق مارے گئے شدت پسندوں کی تحویل سے جدید قسم دو نیوی کشتیاں، جی پی ایس سسٹم، ایک کمپاس اور بھارتی مقداد ہتھیار و گولی بارود برآمد ہوا ہے۔

News ID 1388353

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha